پانی کے مول

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - نہایت ارزاں اور سستا۔  پیتے ہیں اب جناب مشیخت مآب بھی پانی کے مول بکنے لگی ہے شراب بھی      ( ١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٨٤ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'پانی' کے ساتھ حرف اضافت 'کے' لگا کر سنسکرت اسم 'مول' لگانے سے مرکب 'پانی کے مول' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔